جامعہ سندھ جامشورو کے شمس العلماءمرزا قلیچ بیگ چیئر اور علامہ غلام مصطفی قاسمی چیئر کی جانب سے منعقد چار روزہ کتابی میلہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر اینڈ کنوینشن سینٹر میں شروع ہو گیا ہے۔ کتابی میلے کا افتتاح ڈائریکٹر شمس العلماءمرزا قلیچ بیگ چیئر ڈاکٹر نواب کاکا، ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی قاسمی چیئر ڈاکٹر قاضی خادم حسین، ڈائریکٹر ڈاکٹر این اے بلوچ انسٹیٹیوٹ آف ہیریٹیج ریسرچ جامشورو ڈاکٹر محمد علی مانجھی، ڈاکٹر مخمور بخاری، غلام نبی کاکا و دیگر نے مشترکہ طور پر کیا۔ کتابی میلے میں پاکستان کے مشہور اداروں و پبلیکیشنز شمس العلماءمرزا قلیچ بیگ چیئر، علامہ غلام مصطفی قاسمی چیئر، انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی، پاکستان اسٹڈی سینٹر، ڈاکٹر این اے بلوچ انسٹیٹیوٹ آف ہیریٹیج ریسرچ، سندھی ادبی بورڈ جامشورو، سندھی لینگویج اتھارٹی حیدرآباد، محکمہ ثقافت حکومت سندھ، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، روشنی پبلیکیشن، کویتا پبلیکیشن حےدرآباد، انڈس ویلی، سچائی اشاعت گھر، اردو سائنس بورڈ، نں نیاپو سمیت دیگر اشاعتی اداروں کی جانب سے ادب، زبان، تحقیق، تاریخ، تنقید ، سیاست، معلومات عامہ، فنون و سمیت مختلف مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی ہیں، جو کہ 50 فیصد رعایت پر دی جا رہی ہیں۔ کتابی میلی کے پہلے روز جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں کے اساتذہ، طلبائ، ادیبوں، مصنفین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 50 فیصد رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں کتابیں خرید کیں۔