ٹیم کی جانب سے جاری پروگرامز پر اطمینان کا اظہار، این اے سی ٹی ای کی جانب سے تمام جلد ان پروگرامز کو اکریڈیٹیشن دی جائیگی

 نیشنل اکریڈیٹیشن کانسل فار ٹیچر ایجوکیشن (NACTE) کی ٹیم کی جانب سے جامعہ سندھ کی فیکلٹی آف ایجوکیشن اور میرپورخاص کیمپس کا دورہ کرکے جاری ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایڈ (ویک اینڈ) پروگرامز کا جائزہ لیا گیا اور جاری پروگرامز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تدریسی و تحقیقی معیار کی بہت زیادہ تعریف کی گئی۔ ٹیم کے دورے کا مقصد فیکلٹی آف ایجوکیشن اور میرپورخاص کیمپس میں جاری ان پروگرامز کو اکریڈیٹیشن دینے کے سلسلے میں رپورٹ تیار کرنا تھا، جس کے تحت تمام جلد ان پروگرامز کو اکریڈیٹیشن دی جائیگی۔ ٹیم میں نیشنل اکریڈیٹیشن کانسل فار ٹیچر ایجوکیشن کے اعزازی چیئرمین اور چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر محمد میمن، سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارشاد، پروگرام مئنیجر عظمیٰ شکور، نیشنل ایکسٹرنل اویلیوٹرز پول میمبرز بہاولپور یونیورسٹی کی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین بلوچ، اقرا یونیورسٹی کراچی کے ایجوکیشن شعبے کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انجم بانو کاظمی شامل تھے۔ اس موقع پر معزز مہمانان کے اعزاز میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی، جسے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ٹیم پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین نے ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام جلد فیکلٹی اور میرپورخاص کیمپس میں جاری پروگرامز کو اکریڈیٹیشن دی جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی رہنمائی، تعاون اور حوصلہ افزائی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طور حاصل ہونے والی یہ کامیابیاں وائس چانسلر کی خصوصی کوششوں و کاوشوں کا نتیجہ ہیں، وائیس چانسلر نے ہمیشہ معیاری تعلیم و تحقیق پر یقین رکھا ہے اور ان کی سربراہی میں یونیورسٹی دن بہ دن ترقی کے سفر پر رواں دواں ہیں، انشاءاللہ ان کی قیادت میں جامعہ سندھ کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ تقریب میں مہمانان کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر فیکلٹی کے سینئر اساتذہ پروفیسر عبدالستار گوپانگ، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین جعفری، ڈاکٹر عظمیٰ پنہور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جامعہ سندھ کے رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو، ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام محمد بھٹو، ناظم امتحانات سیمسٹر و سالانہ غلام مرتضیٰ سیال اور محمد معشوق صدیقی، ڈائریکٹر کالیجز عبدالمجید پنہور، ایڈوائزر پلاننگ ساجد قیوم میمن سمیت فیکلٹی کے اساتذہ بھی موجود تھے۔