Skip to main content

جامعہ سندھ کے افسر غلام حیدر لاشاری رٹائر ہوگئے، کالونی آفس کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب غلام حیدر لاشاری کی جامعہ سندھ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پروفیسر عمران علی ہالیپوٹو جا

 جامعہ سندھ کی رہائشی کالونی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر غلام حیدر لاشاری اپنی سروس پوری کرکے رٹائر ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ یونیورسٹی کالونی آفس کے اسٹاف کی جانب سے ان کی اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کیلئے ان کی جانب سے سرانجام دی گئی خدمات کو بیحد […]

جامعہ سندھ کی جانب سے کالج سائیڈ کے ایم اے/ ایم کام/ ایم ایس سی (پریویس) پوسٹ گریجوئیٹ فیز ون کے سالانہ امتحانات 2018ء24 اکتوبر سے لیے جائینگے

جامعہ سندھ کے کنٹرولر سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے منسلق کالج سائیڈ کے ایم اے/ ایم کام/ ایم ایس سی (پریویس) پوسٹ گریجوئیٹ فیز ون کے سالانہ امتحانات 2018ء24 اکتوبر سے لیے جائینگے۔ اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ […]

جامعہ سندھ میں دو روزہ ”امن میلہ“ شروع، مختلف اسٹالز قائم پاکستان اسٹڈی سینٹر اور پیغام پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے گئے امن میلے میں کتابوں، دستکاری، دیسی کھانوں کے اسٹالز سمیت فوٹو گرافی، ک

جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر اور پیغام پاکستان کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ”امن میلہ“پاکستان اسٹڈی سینٹر میں شروع ہو گیا ہے۔ امن میلے کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے آفیشل دورے پر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی جانب سے نامزد کی گئی ڈین فیکلٹی […]

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت، اہم یادداشت نامے پر دستخط کیے گئے

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر کی خصوصی دعوت پر سیری بیگوان رلیجس ٹیچرزیونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرحاجی […]

ٹریڈیشنل اینڈ ڈجیٹل آرٹ اینڈ فوٹوگرافی کے مقابلے میں جامعہ سندھ کے طالب علم نے دوسری پوزیشن لیکر 60 ہزار روپے کا انعام حاصل کرلیا سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں منعقد کیے گئے مقابلے میں جامعہ سندھ

 سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کی جانب سے منعقد کیے گئے ”ٹریڈیشنل اینڈ ڈجیٹل آرٹ اینڈ فوٹو گرافی“ کے مقابلے میں جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ذیلی شعبے کمیونیکیشن ڈیزائن کے آخری سال کے طالب علم بابر جھتیال نے دوسری پوزیشن کے ساتھ 60 ہزار روپے انعام حاصل کیا ہے۔ سندھ […]

کراچی میں منعقد پینٹنگس کی نمائش میں جامعہ سندھ کے طلباءکی پینٹنگس بہترین قرار، انعامات سے نوازا گیا

آئی آر سی اور آکسفیم کی جانب سے ”انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے“ کے زیر عنوان کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ایک روزہ پینٹنگس کی نمائش میں جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 6 طلباءمحمد رجب، کنول علی جتوئی، علی رضا کیریو، اقصیٰ احد، حسن علی اور دوروتھی کومل کو […]

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شاندار اس

دونوں جامعات کے ہم منصبوں کے درمیان اہم یادداشت نامے پر دستخط کیے گئے ڈاکٹر برفت اور برونائی دارالسلام کے ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البولکیہ معذالدین وداللہ کے مابین اہم ملاقات بھی ہوئی،تدریسی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج […]

جامعہ سندھ میں ”نیا کروبار کیسے شروع کیا جائے“ کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ پاکستان اسٹڈی سینٹر کی جانب سے منعقد کردہ اس اہم ورکشاپ میں جامعہ سندھ کے اساتذہ و طلباءکی بڑی تعداد میں شرکت

جامعہ سندھ کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کی جانب سے حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور سینٹر فار ریسرچ اینڈ سوشل ڈولپمنٹ (سی آر ایس ڈی) کے مشترکہ تعاون سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ”نیا کاروبار کیسے شروع کیا جائے“ منعقد کیا گیا، جس میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں کے اساتذہ […]

جامعہ سندھ میں ماسٹر و بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ءمیں داخلے کیلئے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے 18 اکتوبر جبکہ بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے 25 اکتوبر تک آن

یونیورسٹی کی جانب سے ماسٹر ڈگری پروگرامز کیلئے 27 اکتوبر کو صرف ایل ایل ایم کا ٹیسٹ لیا جائے گا، باقی پروگرامز کا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا، بیچلر ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ 2 نومبر کو لیا جائے گا  جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں ماسٹر و بیچلر ڈگری پروگرامز 2020ءمیں […]

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت آفیشل دورے پر برونائی روانہ

وائس چانسلر سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کرینگے، اس موقع پر دونوں جامعات کے ہم منصبوں کے درمیان اہم یادداشت نامے پر دستخط بھی کیے جائینگے  شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام […]