جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ملحقہ لا کالجز میں سالانہ امتحانات 2018ء کے تحت ہونے والے ایل ایل بی پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں 5368 امیدواران میں سے 1816 کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں کل 5368 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 1816 امیدوار پاس اور 2774 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا ہے۔ 211 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہیں، تاہم 556 امیدواروں کے نتائج کاپی کیس سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر روک لیے گئے ہیں، جبکہ 6 امیدواروں کو 3 سال کیلئے رسٹکیٹ بھی کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں پاس ہونے والے امیدواران کا تناسب 33.83 فیصد رہا۔