جامعہ سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلے، سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر نے امیدواروں کی رہنمائی کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا ماڈل پیپر اور جوابی کاپی کا سیمپل ویب سائٹ پر جاری کر دیا

 جامعہ  سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2025ء کے تحت بیچلر ز کے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے امیدواروں کو تیاری میں مدد فراہم کرنے کیلئے سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کی جانب سے پری انٹری ٹیسٹ کا ماڈل پیپر اور جوابی کاپی کا سیمپل جاری کیا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ سینٹر کا مقصد امیدواروں کو ٹیسٹ کے نمونے اور جوابی کاپی کے طریقہ کار سے واقف کرانا ہے، تاکہ وہ ٹیسٹ کیلئے بہتر تیاری کر سکیں۔ ماڈل پیپر اور جوابی کاپی کا سیمپل جامعہ سندھ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، جہاں امیدوار باآسانی انہیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور ٹیسٹ کی تیاری کر سکتے ہیں۔ ان اقدامات سے امیدواروں کو ٹیسٹ کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کا پیشگی تجربہ حاصل ہوگا، جس سے ان کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ مزید آگاہی کیلئے امیدواروں کو جامعہ سندھ کی ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 10/01/2024
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025