جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ سرکاری کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے فرسٹ سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

امعہ سندھ جامشورو  سے ملحقہ سرکاری کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے سیمسٹر امتحانات کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری کالجز میں بی ایس (کیمسٹری) بیچ 2023ء و 2024ء، بی ایس (زولاجی) بیچ 2023ء و 2024ء اور اے ڈی ای / بی ایڈ (آنرز) بیچ 2021ء، 2022ء، 2023ء و 2024ء کے فرسٹ سیمسٹر امتحانات 2023ء-2024ء کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔ کنٹرولر نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ ڈگری پروگرامز کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2024ء مقرر کی گئی ہے، تاہم 22 سے 25 اکتوبر 2024ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔