شیخ الجامعہ سندھ کی جانب سے مستحق طلباء میں اسکالرشپ کے تقسیم کیے گئے، مجموعی طور پر 3 لاکھ 24 ہزار کے چیک تقسیم، اسکالرشپس طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وی سی ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی کا اظہار

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے الکوثر، امریکا کے تعاون اور ادارۂ خودی  کے مالی معاون پروگرام کے تحت سات مستحق طلباء میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔ مذکورہ پروگرام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا اور مستحق لیکن قابل طلباء کی مالی معاونت کرنا ہے۔ وی سی آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر کھمباٹی نے ذاتی طور پر 7 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک دیئے۔ مذکورہ مالی معاونت پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 3 لاکھ 24 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسکالرشپ وصول کرنے والے تنویر علی کو 90 ہزار روپے، مرید حسین کو 42 ہزار، عنبر ناز کو 36 ہزار 600، سمیع اللہ کو 44 ہزار، دانش علی کو 44 ہزار، منتظر مہدی کو 27 ہزار 400 اور میر مرتضیٰ کو 40 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی  نے الکوثر، امریکا اور ادارۂ خودی کا  تعلیمی فروغ کیلئے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہا کہ ایسی اسکالرشپس طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس پروفیسر ڈاکٹر مشتاق علی جاریکو نے ڈونر اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ مستقبل میں بھی طلباء کو ایسی مالی سہولیات مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ مالی مشکلاتیں طلباء کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔