جامعہ سندھ میںایچ ای سی نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کیلئے انڈرگریجویٹ طلباءسے انٹرویوز کا آغاز، انٹرویوز کا سلسلہ 17 نومبر تک جاری رہے گا، شیخ الجامعہ کی زیر صدرت اسکالرشپ کمیٹی نے انٹرویوز لیے، پہلے روز 218 امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔
جامعہ سندھ جامشورو میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کیلئے 2019 اور 2020ءبیچز کے طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کا آغاز ہو گیا ہے۔ ہیک نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کی 700 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 2200 امیدواروں نے فارم جمع کرائے۔ پہلے روز 218 امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت اسکالرشپ کمیٹی نے گزشتہ روز 2019ءاور 2020ءکے 218 امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔ انٹرویوز کا سلسلہ 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ انٹرویوز جامعہ سندھ کے بینظیر کنوینشن سینٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر مشتاق جاریکو اور قمر نانگراج کے مطابق امیدواروں کو ڈپارٹمنٹ وائز طلب کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں آنے جانے کی سہولت فراہم کی جاسکے اور انہیں کسی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کا کہنا تھا کہ ہیک نیڈ بیسڈ اسکالرشپ کیلئے میرٹ و ضرورت کی بنیاد پر امیدواروں کی چھان بین کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسکالرشپ صرف انڈرگریجویٹس کیلئے ہے۔ 2019ءاور 2020ءبیچز سے 700 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 2200 امیدواروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہیک نیڈ بیسڈ اسکالرشپ مکمل طور پر میرٹ و انصاف کی بنیاد پر دی جائے گی۔