سندھ یونیورسٹی بوائز ہاسٹلز میں ری الاٹمنٹ کی تاریخ میں 14 نومبر تک توسیع

جامعہ سندھ جامشورو کے بوائز ہاسٹلز میں دوبارہ الاٹمنٹ کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 14 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پسند علی کھوسو کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ کے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ دوبارہ الاٹمنٹ کیلئے پرووسٹ آفیس میں 14 نومبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق درخواست کے ساتھ داخلہ فی کے چالان کی 2 کاپیاں، اسٹوڈنٹس شناختی کارڈ کی 2 کاپیاں، اپنے اور اپنے والد کے شناختی کارڈ کی 2-2 کاپیاں، 4 فوٹوگرافس، ڈومیسائل کی کاپی، گزشتہ الاٹمنٹ فیس کے چالان کی ایک کاپی اور ہاسٹل فارم کی فیس چالان کی ایک کاپی ضرور جمع کرائیں۔ اعلامیہ کے مطابق ہاسٹلز میں دوبارہ الاٹمنٹ کرانے کے خواہشمند طلبہ اپنے ای پورٹ سے ہاسٹل الاٹمنٹ کا فارم اور 100 روپے والا چالان ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ہاسٹل فارم کی 100 روپے فیس کا چالان حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/14/2022
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسلر ٻوٽن جي پوکائي مهم ...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
ورلڊ بئنڪ پاران سنڌ يونيورسٽي ۾ فشريز اڪواڪلچر لي...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، در...
View Details → 09/18/2025