ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو کا اے ڈی آرٹس و بی اے پاس حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان

ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو شاہد حسین لاڑک نے ملحقہ کالجز میں اے ڈی (آرٹس)حصہ اول و بی اے (پاس) حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مطلع کیا ہے کہ اے ڈی (آرٹس) حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2021ء میں مجموعی طور پر 13987 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 10759 امیدوار پاس اور 1602 ناپاس قرار دیئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 552 امیدوار غیر حاضر رہے، تاہم 1074 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناء پر روکے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک امیدوار کو 3 سال کیلئے رسٹیکیٹ بھی کیا گیا ہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 76.92 فیصد رہا۔ دوسری جانب بی اے (پاس) حصہ اول کے سالانہ امتحانات 2021ء میں مجموعی طور پر 620 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 455 امیدوار پاس اور 50 ناپاس قرار دیئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 21 امیدوار غیر حاضر رہے، تاہم 94 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناء پر روکے گئے ہیں۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 73.38 فیصد رہا۔