جامعہ سندھ کی جانب سے بیچلر و ماسٹر پروگرام (صبح و شام) اور پی جی ڈی ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلے کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 4 اکتوبر تک توسیع

 جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بیچلر و ماسٹر پروگرام (صبح و شام) اور پی جی ڈی (ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن) کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز علی کیریو نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ بیچلر و ماسٹر پروگرام (صبح و شام کی شفٹ) اور پی جی ڈی (ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن) کے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخل 2023ئ، 2022ئ، 2021ئ، 2020ءو 2019ءبیچ کے طلباءکے سیکنڈ سیمسٹر (تعلیمی سال 2023ءکیلئے) میں داخلے کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 4 اکتوبر 2023ءتک توسیع کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق فیس صرف حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے، تاہم ایچ بی ایل ایپ اور کونیکٹ کے ذریعے بھی فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ کسی اور بینک سے فنڈز ٹرانسفر، ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے فیس ہرگز جمع نہ کرائی جائے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 09/28/2023
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي جي وائيس چانسلر ٻوٽن جي پوکائي مهم ...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
ورلڊ بئنڪ پاران سنڌ يونيورسٽي ۾ فشريز اڪواڪلچر لي...
View Details → 09/18/2025
1024 x 768
شیخ الجامعہ سندھ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، در...
View Details → 09/18/2025