جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے امیدواروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس آرٹیفشل انٹیلیجنس ایوننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا بھی اعلان، امیدواروں کو لنک بھیجا گیا ہے

 جامعہ سندھ جامشورو نے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس آرٹیفشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا ایوننگ شفٹ میں بھی آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم انٹری ٹیسٹ میں 30 یا اس سے زائد اسکور حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مساوی موقع فراہم کرنے کیلئے ان کے ای میل ایڈریسز پر لنک بھیجا گیا ہے، جس پر کلک کرکے وہ اپنی چوائسز کی ترتیب میں بی ایس آرٹیفشل انٹیلیجنس کو شامل کر سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر سینکڑوں امیدواروں نے جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس آرٹیفشل انٹیلیجنس کو اپنی اولین چوائس میں رکھا ہے۔ جامعہ میں ایچ ای سی کی گائیڈ لائن کے تحت بیک وقت تمام امیدواروں کو داخلہ نہیں دیا جا سکتا، لیکن ان کی سہولت کیلے آرٹیفشل انٹیلیجنس میں بی ایس پروگرام شام کو بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لنک تمام امیدواروں کو ان کے ای میل ایڈریسز پر بھیجا گیا ہے، جس کو کلک کرکے وہ اپنی چوائسز میں مذکورہ ایوننگ پروگرام کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس آرٹیفشل انٹیلیجنس ایوننگ پروگرام کا انتخاب امیدوار کل 3 جنوری 2024ءتک کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مارننگ و ایوننگ پروگرام میں وہی اساتذہ پڑھاتے ہیں، پروگرام کا صرف نام ایوننگ ہے لیکن کلاسز کا آغاز ایک ڈیرھ بجے سے ہو جاتا ہے۔ تاہم دونوں شفٹوں کے طلباءکو پوائنٹ بس سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 01/03/2024
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025