جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے سیکنڈ سیمسٹرکے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری
جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ نجی کالجز میں مختلف ڈگری پروگرامز کے ریگیولر و فیلوور امیدواروں کے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 4 سالہ بی ایس آئی ٹی، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ پروگرام حصہ اول، دوم، سوم و چہارم جبکہ بی سی آئی ٹی حصہ اول، دوم و سوم کے امتحانات کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بغیر لیٹ فی کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 فروری 2024ء مقرر کی گئی ہے، تاہم 9 سے 16 فروری 2024ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کنٹرولر نے اپنے اعلامیہ میں مزید بتایا کہ ریگیولر اور 2021ء و 2022ء بیچز کے امیدوار اپنے ای پورٹل کے ذریعے آن لائن امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، تاہم 2020ء یا اس سے پہلے کی بیچز کے امیدوار مینوئل فارم جمع کرا سکیں گے۔