جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں ایل ایل بی (آنرز) کے دوسرے سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ لیٹ فیس سمیت 3 مئی 2024ء تک توسیع کا اعلان

جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں لیٹ فی کے ساتھ توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناظم سیمسٹر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے سیکنڈ سیمسٹر 2023ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ 3 مئی 2024ء تک توسیع کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں ملحقہ کالجز و انسٹیٹیوٹس کے سربراہان کو 7 مئی 2024ء تک امتحانی فارم کنٹرولر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 04/22/2024
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۽ ان جا سمورا ڪئمپسز 20 کان 22 مارچ تا...
View Details → 03/19/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز 20 سے 22 مارچ تک عید...
View Details → 03/19/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے ہاسٹل الاٹمنٹ 2026ء کیلئے فیس ...
View Details → 03/09/2026