سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو میں جماعت ششم کے امتحانی نتائج جاری، کشف کاکا، فاطمہ بتول اور ہاجرہ راجڑ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جامعہ سندھ جامشورو کے تحت سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو کی جانب سے جماعت ششم کے امتحانی نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس میں کشت کاکا نے پہلی، فاطمہ بتول نےدسری اور ہاجرہ راجڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول جامشورو کی جماعت ششم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں کشف کاکا بنت نور نبی کاکا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، جامعہ سندھ کے پبلک رلیشنز سیکشن کے عملدار اختیار علی چنہ کی بیٹی فاطمہ بتول نے دوسری اور ہاجرہ بنت عبدالحمید راجڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ انچارج پرنسپال ماروی عطار کا کہنا تھا کہ اسکول میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، اساتذہ کی محنت کے باعث ہمارے اسکول میں زیر تعلیم بچے ذہین ہیں اور وہ امتحانات میں بہتر نتائج دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی رہنمائی و ہدایات کی روشنی میں اسکول کو تعلیم کا گڑھ بنایا جائے گا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 05/23/2024
Announcements
1024 x 768
سندھالاجی میں کل کتب میلے کی اختتامی تقریب اور "جد...
View Details → 09/15/2025
1024 x 768
The closing ceremony of the book fair and a lecture on the topic "Importance and Usefulnes...
View Details → 09/15/2025
1024 x 768
سنڌالاجي ۾ سڀاڻي ڪتابي ميلي جي اختتامي تقريب ۽ "جد...
View Details → 09/15/2025