جامعہ سندھ کی جانب سے سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری

 ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل (آنرز) پروگرام کے سیمسٹر امتحانات  جلد منعقد کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مزید بتایا ہے کہ 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام حصہ اول (بیچ 2024ء، سیمسٹر اول)، حصہ دوم (بیچ 2023ء، سیمسٹر سوم)، حصہ سوم (بیچ 2022ء، سیمسٹر پنجم)، حصہ چہارم (بیچ 2021ء، سیمسٹر ہفتم) اور حصہ پنجم (بیچ 2020ء، سیمسٹر نہم) کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 نومبر  2024ء مقرر کی گئی ہے، تاہم 21 سے 27 نومبر 2024ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/07/2024
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران پهرئين سيمسٽر جي امتحانن جو ع...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا عب...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
SU announces tentative schedule for 1st semester exams 2026; issues advisory for students
View Details → 04/23/2026