MPhil/M.S & PhD Admissions 2025
سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کی جانب سے تعلیمی سال 2025ء کے تحت ایل ایل ایم ایوننگ ڈگری پروگرام میں داخلوں کے لیے ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کی جانب سے تعلیمی سال 2025ء کے ایل ایل ایم ایوننگ ڈگری پروگرام میں داخلوں کے لیے ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نوابشاہ کے علی رضا ملک نے 100 میں سے 72 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سجاول کی زرین دعا شیخ اور نوشہروفیروز کے ارسلان میمن 69-69 نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہے۔ ٹنڈوالہیار کے شاہزیب سموں اور تھرپارکر کے عبدالحمید راہموں نے 68-68 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب چانڈیو کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کراچی کی عماره سردار ڈیپر، تھرپارکر کے شاہنواز رند اور دادو کے عاشق علی پنہور نے 100 میں سے 66-66 نمبر حاصل کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انٹری ٹیسٹ میں 455 میں سے مجموعی طور پر 375 امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ 80 امیدوار غیر حاضر رہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے نتائج ایک گھنٹے کے اندر جاری کر دیے گئے

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/10/2024
Announcements
Academic Transcript / Marksheet
University of Sindh Extends Admission Deadline for Associate Degree Programs –...
View Details → 07/18/2025
Academic Transcript / Marksheet
سنڌ يونيورسٽي پاران 3 اهم هنڌن تي گلدار ۽ ميو...
View Details → 07/16/2025
Academic Transcript / Marksheet
جامعہ سندھ کی جانب سے 3 اہم مقامات پر پھولدا...
View Details → 07/16/2025