مقررین نے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا، جامعہ سندھ میں اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مقررین نے صحتمند اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں سے نظم و ضبط، برداشت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سندھ جامشورو میں انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. یونیورسٹی کے حیدربخش جتوئی پویلین میں منعقدہ فیسٹیول کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغہ امتیاز)، حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس کے صوبائی سیکریٹری منور علی مہيسر، کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانے سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نظم و ضبط، برداشت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے مقابلے کے مثبت جذبے اور ایک دوسرے کے احترام کو فروغ ملتا ہے، اور چیلنجز کا سامنا کرنے کا اعتماد بھی پیدا ہوتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد جامعہ کے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا، صحت مند اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا اور مختلف شعبہ جات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کو خوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ کے ساتھ ان کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔ وائس چانسلر نے بہترین انتظامات کرنے پر جامعہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے آرگنائزرز  ڈاکٹر غلام علی برڑو، اجويد احمد بھٹی  ڈاکٹر زرین میمن اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہيسر نے کہا کہ انہوں نے جامعہ سندھ کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے۔ جامشورو میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران انہوں نے جامعہ کے ساتھ دھمال سمیت کئی مشترکہ پروگرام منعقد کیے۔  انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ نہ صرف علم و شعور کا مرکز ہے بلکہ ثقافتی، علمی، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی اہم مرکز رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جنوری 2027 میں حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے جامعہ سندھ میں اسی نوعیت کا ایک اور شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اس فیسٹیول میں طلبہ کی صلاحیتوں اور قابلیت کا مظاہرہ دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کے دور میں جامعہ کے اندر شاندار سرگرمیاں منعقد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ اور ان کے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی مثبت سرگرمیاں تعلیمی اداروں کی نیک نامی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔  تقریب کے دوران ڈاکٹر غلام علی برڑو کی جانب سے وائس چانسلر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ وائس چانسلر نے معزز مہمانوں منور علی مہيسر، فیاض حسین عباسی، غضنفر علی قادری، پرو وائس چانسلرز ڈاکٹر عبدالستار شاہ، ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی اور ڈاکٹر انیلا ناز سومرو، رجسٹرار ساجد قیوم میمن، سنڈیکیٹ کے اراکین ڈاکٹر عرفانہ ملاح، ڈاکٹر محمد قاسم نظامانی، ڈاکٹر حمیرہ ہکڑو، ڈاکٹر عبدالرحمان نانگراج، ڈاکٹر غلام علی برڑو اور دیگر کو یادگاری شیلڈز دیں۔ تقریب میں جامعہ کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرمینز، اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔ 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبہ جات کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/13/2026
Announcements
1024 x 768
Speakers Highlight the Role of Sports in Building a Healthy Society at SU Sports Festival ...
View Details → 11/13/2026
1024 x 768
مقررین نے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کے کر...
View Details → 11/13/2026
1024 x 768
SU Students Showcase Entrepreneurial Skills at Expo Featuring Over 50 Business Stalls
View Details → 11/12/2026