جامعہ سندھ کی جانب سے سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری

ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل (آنرز) پروگرام کے سیمسٹر امتحانات  جلد منعقد کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مزید بتایا ہے کہ 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام حصہ اول (بیچ 2024ء، سیمسٹر دوم)، حصہ دوم (بیچ 2023ء، سیمسٹر چہارم)، حصہ سوم (بیچ 2022ء، سیمسٹر ششم)، حصہ چہارم (بیچ 2021ء، سیمسٹر ہشتم) اور حصہ پنجم (بیچ 2020ء، سیمسٹر دہم) کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فی کے جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اپریل 2025ء مقرر کی گئی ہے، تاہم 3سے 7 اپریل 2025ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فیس جمع کرائی جا سکتی ہے۔