جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز کے ایم اے فائنل کے زبانی امتحانات 18 کی بجائے 19 مارچ سے لیے جائیں گے، ہندو برادری کے امیدواروں کی وائی واز 13 کی بجائے 14 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں ایم اے فائنل کے زبانی امتحانات کا نیا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظم سالانہ امتحانات شاہد حسین لاڑک نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ کہ 18 مارچ 2025ء کو ہونے والے ایم اے فائنل (اینوئل) 2023ء کے زبانی امتحانات اب 19 مارچ 2025ء سے لیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں ہندو برادری کے امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے 13 مارچ پر منعقد ہونے والے زبانی امتحانات ہولی کے تہوار کی وجہ سے اب 14 مارچ 2025ء کو منعقد کیے جائیں گے۔