جامعہ سندھ کے بوائز ہاسٹلز میں فریش و ری الاٹمنٹ 2025ء کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار 29 مئی تک توسیع

پرووسٹ بوائز ہاسٹلز جامعہ سندھ  جامشورو ڈاکٹر پسند علی کھوسو نے مطلع کیا ہے کہ بوائز ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ 2025ء کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار 29 مئی 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں پرووسٹ نے مزید بتایا کہ ہاسٹل میں الاٹمنٹ لینے کے خواہشمند طلباء الاٹمنٹ فارم کی فیس  کا چالان اپنے ای پورٹل اکاؤنٹ سے ڈائون لوڈ کرکے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ سے فارم  حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق خواہشمند طلباء الاٹمنٹ فارم کے ساتھ داخلہ فی کا چالان، اسٹوڈنٹ کارڈ کی 2 کاپیاں، اپنے اور اپنے والد کے قومی شناختی کارڈ کی 2-2 کاپیاں، 4 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور ہاسٹل فارم کی فیس کا چالان لگا کر ہاسٹل کے اکیڈمک سیکشن میں جمع کرائیں۔ مقررہ تاریخ پر فارم جمع نہ کرانے والے طلباء کو الاٹمنٹ نہیں دی جائے گی۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 05/23/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران اي ڊي آرٽس، اي ڊي ڪامرس، اي ڊي...
View Details → 10/09/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے اے ڈی آرٹس، اے ڈی کامرس، اے ڈ...
View Details → 10/09/2026
1024 x 768
Sindh University extends deadline for Annual Examination 2025 up to October 9, 2026
View Details → 10/09/2026