جامعہ سندھ جامشورو میں موسمیاتی شجرکاری کا آغاز، رواں سال کیمپس میں 50 ہزار مختلف نسل کے پودے لگائے جائیں گے تاکہ ایک پائیدار و سرسبز ماحول کا قیام عمل میں لایا جا سکے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی کا اظہار

جامعہ سندھ جامشورو نے اپنے ماحول دوست “سرسبز کیمپس” منصوبے کے تحت موسمیاتی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے املتاس اور گل مہر کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کھمباٹی نے بتایا کہ یہ شجرکاری مہم یونیورسٹی کی جانب سے کیمپس کی حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے شروع کیے گئے اقدامات کا ایک تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شجرکاری مہم کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کے اندر 10 ہزار پودوں پر مشتمل ایک “میاواکی فاریسٹ” قائم کیا گیا، جس میں کم سے کم چھ فوٹ ایسے سایہ دار درخت شامل تھے جن کی شرح افزائش 90 فیصد سے زائد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میاواکی جنگل یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا اور ماحول کو بہتر بنائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ رواں سال کی مہم کے تحت طے کیا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2025ء کے دوران کیمپس میں 50 ہزار مختلف نسل کے پودے لگائے جائیں گے تاکہ ایک پائیدار و سرسبز ماحول قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم جامعہ سندھ کی طویل المدت منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد اساتذہ، طلباء اور سماج کے ساتھ ملکر ماحولیاتی شعور کو بڑھانے اور کیمپس کو ایک متحرک، سرسبز و ماحول دوست جگہ بنانا ہے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 07/29/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025