جامعہ سندھ کی جانب سے ہاسٹل الاٹمنٹ 2026ء کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں الاٹمنٹ 2026ء کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ پرووسٹ بوائز ہاسٹلز ڈاکٹر پنہل خان لاشاری کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ہاسٹل فیس 25 مارچ 2026ء تک جمع کرا لیں، بصورت دیگر ان کی ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی۔ سرکولر میں ہاسٹلر طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ای پورٹل کے ذریعے ہاسٹل فیس کا چالان حاصل کر سکتے ہیں۔ پرووسٹ آفس نے امیدواروں کو مزید مشورہ دیا ہے کہ فیس کا چالان کسی بھی ایسے بینک میں 1 بل آئی ڈی کے ذریعے جمع کرایا جائے جہاں 1 بل سہولت موجود ہو، جبکہ ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی، ٹی سی ایس یا جیز کیش کے ذریعے ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر لاشاری کا کہنا ہے کہ مقررہ میعاد گزرنے کے بعد  تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 03/09/2026
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے ہاسٹل الاٹمنٹ 2026ء کیلئے فیس ...
View Details → 03/09/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران الاٽمينٽ 2026ع لاءِ فيس جمع ڪرا...
View Details → 02/25/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران 2026ع بيچ جي شاگردن لاءِ هاسٽل ...
View Details → 02/02/2026