جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجوں میں تعلیمی سال 2026ء کے لیے 4 سالہ ایل ایل بی پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کرنے کا اعلان
جامعہ سندھ جامشورو نے سرکاری و نجی ملحقہ کالجوں میں تعلیمی سال 2026ء کے لیے چار سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار ساجد قیوم میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے یونیورسٹی سے ملحق سرکاری و نجی کالجوں میں تعلیمی سال 2026ء کے تحت 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام میں داخلوں کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ میں ملحقہ کالجوں کے پرنسپالز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 20 اپریل 2026ء سے داخلوں کا عمل شروع کریں، جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی مقرر کی گئی ہے۔
Author:
Mrs. Shumaila Solangi
04/21/2026