جامعہ سندھ کی جانب سے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا عبوری شیڈیول جاری، طلباء کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری

جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سیمسٹر کے امتحانات ممکنہ طور پر مئی 2026ء کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں طلباء کے لیے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ پہلے سمسٹر کے امتحانات کے دوران سازگار تعلیمی ماحول برقرار رکھا جائے۔ اسٹوڈنٹ افیئرز کے ایڈوائزر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا وقت مؤثر انداز میں استعمال کریں اور بہترین تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی تیاری پر مکمل توجہ دیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء پر یہ زور بھی دیا ہے کہ وہ کیمپس کے اندر نظم و ضبط، صبر اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جو تعلیمی ماحول کو متاثر کرنے کا باعث بنیں۔ طلباء کو کہا گیا ہے کہ وہ تدریسی اور معاون عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 04/23/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي پاران پهرئين سيمسٽر جي امتحانن جو ع...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی جانب سے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا عب...
View Details → 04/23/2026
1024 x 768
SU announces tentative schedule for 1st semester exams 2026; issues advisory for students
View Details → 04/23/2026