جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجز میں سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری تک توسیع

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تمام الحاق سرکاری و نجی کالجز میں بی ایس سی، بی ایس آئی ٹی اور بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی تمام بیچز کے سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ناظم امتحانات سیمسٹر محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلباء 17 فروری سے 23 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ 24 سے 26 تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کیا جا سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملحقہ کالجز یکم مارچ 2021ء تک ریگیولر و فیلیوئر طلباء کے امتحانی فارم کنٹرولر آفس میں جمع کرائیں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 02/16/2021
Announcements
1024 x 768
SU reviews preparations for pre-entry test scheduled on October 12 in 1st phase
View Details → 10/10/2025
1024 x 768
Englican Sports Gala in full swing at Sindh University on second consecutive day
View Details → 10/10/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی زیر صدارت پری انٹری ...
View Details → 10/10/2025