جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ نجی کالجز میں بی بی اے حصہ اول، دوم، سوم و چہارم کے سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری
جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ملحقہ نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں بی بی اے حصہ اول، دوم، سوم و چہارم کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز انسٹیٹیوٹس میں 4 سالہ بی بی اے پروگرام حصہ اول (بیچ 2023ء)، حصہ دوم (بیچ 2021ءو 2022ء)، حصہ سوم (بیچ 2020ء) اور حصہ چارم (بیچ 2019ء) کے ریگیولر وفیلوور امیدواروں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں بغیر لیٹ فی کے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست 2023ءمقرر کی گئی، تاہم 22 سے 25 اگست 2023ءتک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرایا جا سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملحقہ کالجز 28 اگست یا اس سے قبل امتحانی فارم جامعہ سندھ کے کنٹرولر آفس میں لازماً جمع کرائیں۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانی فیس بذریعہ کمپیوٹرائزڈ چالان حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے، تاہم امتحانی فیس فنڈ ٹرانسفر/ سینڈ منی آپشن کے ذریعے جمع نہ کرائی جائے۔