جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ نجی کالجز میں بی بی اے حصہ اول، دوم، سوم و چہارم کے سیمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ملحقہ نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں بی بی اے حصہ اول، دوم، سوم و چہارم کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز انسٹیٹیوٹس میں 4 سالہ بی بی اے پروگرام کے ریگیولر وفیلوور امیدواروں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں بغیر لیٹ فی کے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست 2023ءمقرر کی گئی، تاہم 29 اگست سے یکم ستمبر 2023ءتک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرایا جا سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملحقہ کالجز 4 ستمبر یا اس سے قبل امتحانی فارم جامعہ سندھ کے کنٹرولر آفس میں لازماً جمع کرائیں۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانی فیس بذریعہ کمپیوٹرائزڈ چالان حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے، تاہم امتحانی فیس فنڈ ٹرانسفر/ سینڈ منی آپشن کے ذریعے جمع نہ کرائی جائے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 08/24/2023
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025