جامعہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پی ایچ ڈی اسکالر شازمہ تحسین کا فائنل سیمینار 13 ستمبر کو منعقد ہوگا

ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر لچھمن داس دھومیجا نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی جامعہ سندھ جامشورو کی پی ایچ ڈی اسکالر شازمہ تحسین کا فائنل سیمینار بدھ 13 ستمبر 2023 ءکو صبح ساڑھے 11 بجے فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں واقع ٹیلی کام لیبارٹری میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر اسکالر شازمہ تحسین اپنی تھیسز کا دفاع کریں گی۔ اسکالر کے سپروائیزر ڈاکٹر محمد علی میمن و معاون سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر کامران تاج پٹھان بھی سیمینار میں موجود ہونگے۔ سیمینار کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کریں گے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 09/12/2023
Announcements
1024 x 768
9341 candidates take SU test for admissions to bachelor degree programs in 1st phase
View Details → 10/12/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں تعلیمی سال 2026ء کے لیے بیچلر ڈگری پ...
View Details → 10/12/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ تعليمي سال 2026ع تحت بيچلر ڊگري پ...
View Details → 10/12/2025