جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالجز میں اے ڈی ای/بی ایڈ ،بی ایس کیمسٹری، زولاجی، بی سی ایس اور اے ڈی ایس باٹنی کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات کی نئی تاریخ 17 اکتوبر مقرر
جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ سرکاری کالجز و انسٹیٹیوٹس میں اے ڈی ای/ بی ایڈ (آنرز)، بی ایس کیمسٹری، بی ایس زولاجی، بی سی ایس و اے ڈی ایس باٹنی (2021ئ، 2022ءو 2023ءبیچ) کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 17 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ مذکورہ امتحانات کے انعقاد کے لیئے پہلے 3 اکتوبر 2023ءکی تاریخ مقرر کی گئی تھی، جو کہ ملتوی کرکے نئی تاریخ 17 اکتوبر 2023ءمقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات کا تفصیلی ٹائم ٹیبل بھی جلد جاری کیا جائے گا۔