جامعہ سندھ جامشورو کا تعلیمی سال 2024ءکیلئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 20 اکتوبر تک توسیع کا اعلان، 20 اکتوبر تک فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں 20 اکتوبر کو لیا جائے گا
جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بیچلرز، تھرڈ ایئر (پانچواں سیمسٹر) اور ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 اکتوبر 2023ءتک توسیع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو نے مطلع کیا ہے کہ امیدواروں اور ان کے والدین کے اصرار پر داخلوں کی تاریخ میں آخری بار 20 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سندھ میں جہاں سے بھی امیدوار جامعہ سندھ میں بیچلر ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں گے، ان سے انٹری ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں 29 اکتوبر کو لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن 16 اضلاع دادو، گھوٹکی، جیکب آباد، کراچی، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، قمبر-شہدادکوٹ، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، سجاول، سکھر، تھرپارکر و ٹھٹھہ کے امیدواروں کا ٹیسٹ22 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے، انہیں ایڈمٹ کارڈ ان کے فراہم کردہ ای میل ایڈریسز پر ارسال کیے گئے ہیں۔ داخلوں کیلئے رجسٹریشن کے دوران انہوں نے جو ای میل ایڈریس فراہم کی تھیں، وہ چیک کرکے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاﺅن لوڈ کرلیں۔