جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے کیمپسز میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز کے سیکنڈ سیمسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا، علامہ آئی اآئی قاضی کیمپس پر مختلف شعبوں میں صبح و شام کی شفٹوں میں پرچے لیے گئے
جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے حیدرآباد، لاڑکانہ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیمپس دادو، لاڑ کیمپس بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ و نوشہروفیروز میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز کے دوسرے سیمسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف شعبوں میں صبح و شام کی شفٹوں میں پرچے لیے گئے۔ امتحانات کے دوران شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے آرٹس فیکلٹی سمیت مختلف تدریسی شعبوں کا دورہ کیا اور جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی بلاکس و امتحانات سے متعلق کی گئی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے مختلف شعبوں میں جاری امتحانات کے دوران طلباءسے ان کے پرچوں سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبوں کے سربراہان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔