جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر)، ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے عارضی میرٹ لسٹ جاری،

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر )، ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے عارضی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، داخلہ فیس جمع کرانے کیلئے چالان امیدواروں کے ای پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو کے مطابق جامعہ سندھ میں نئے تعلیمی سال 2024ءکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر) ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ پروگرامز میں داخلوں کیلئے اعتراضات داخل کرنے کے دو روز مکمل ہونے کے بعد عارضی میرٹ لسٹ جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلہ فیس کے چالان امیدواروں کے ای پورٹل پر اپ لوڈ کیے جارہے ہیں، جہاں سے امیدوار کل 22 دسمبر سے چالان ڈاؤن لوڈ کرکے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی میرٹ لسٹ کے تحت جن امیدواروں کی ماسٹرز پروگرامز میں داخلے ہوئے ہیں وہ 29 دسمبر 2023 تک داخلہ فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 12/21/2023
Announcements
1024 x 768
سندھالاجی میں کل کتب میلے کی اختتامی تقریب اور "جد...
View Details → 09/15/2025
1024 x 768
The closing ceremony of the book fair and a lecture on the topic "Importance and Usefulnes...
View Details → 09/15/2025
1024 x 768
سنڌالاجي ۾ سڀاڻي ڪتابي ميلي جي اختتامي تقريب ۽ "جد...
View Details → 09/15/2025