جامعہ سندھ کی بوائز ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ 2024ءکے فارم و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر
پرووسٹ بوائز ہاسٹلز جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر پسند علی کھوسو نے مطلع کیا ہے کہ تعلیمی سال 2024ءکے تحت بوائز ہاسٹلز میں فریش الاٹمنٹ کے فارم جاری کردیئے گئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں پرووسٹ نے مزید بتایا کہ 2020ء، 2021ء، 2022ء، 2023ء و 2024ء بیچز کے حصہ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم کے طلبہ ہاسٹل میں الاٹمنٹ کیلئے اپنے فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ فارم کے ساتھ ایڈمیشن چالان، اسٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ، قومی شناختی کارڈ کی 2-2 کاپیاں، 4 عدد رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر، ڈومیسائل کی ایک کاپی اور ہاسٹل فارم کی فیس کا چالان شامل ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر کھوسو کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2024ء مقرر کی گئی، مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔