جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایریا اسٹڈی سینٹر جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے “پاکستان کی سیاحتی صلاحیتیوں کا فائدہ کس طرح لیا جائے، جنوبی مشرقی ایشیا سے سبق” کی زیر عنوان دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذکورہ کانفرنس جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر، سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ بینظیر کنوینشن سینٹر میں منعقدہ کانفرنس میں ملک کے نامور اسکالرز نے شرکت کی اور سیاحت کے فروغ کیلئے تحقیقی مقالے پیش کیے۔ کانفرنس سے اخذ کی گئی سفارشات کو حکومت سندھ کو پالیسی کیلئے پیش کا جائے گا۔ دو  روزہ  بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی  نے کہا کہ  پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن ان سے بھرپور فائدہ لینے کیلئے جنوبی مشرقی  ایشیا کے کامیاب مادل سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔ تھائی لینڈ کے کراچی میں قونصل جنرل سوراشیت بونتینن نے کہاکہ پاکستان کی “مغربی ایشیا پالیسی” تھائی لینڈ کی “شمال کی طرح دیکھو پالیسی” سے ہم آہنگ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ سیاحت کی ترقی پر مشترکہ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر ، تھائی نائب قونصل جنرل پانوتات یودکایو، وائس چانسلر یونیورسٹی آف میرپورخاص پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن، سابق ڈین سوشل سائنسز جامعہ کراچی، ڈاکٹر مونس احمر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ سندھ ڈاکٹر حماداللہ کاکیپوٹو، ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سینٹر و کانفرنس کنوینر ڈاکٹر مکیش کمار کھٹوانی، کانفرنس سیکریٹری نورین نظر سومرو و دیگر نے بھی کانفرنس  کو خطاب کیا۔