جامعہ سندھ کی جانب سے ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا شیڈیول تبدیل

ناظم سیمسٹر امتحانات جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا شیڈیول تبدیل کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن کے قیام کے باعث اے ڈی ای/بی ایڈ، بی ایس کیمسٹری، بی ایس زولاجی، بی سی ایس، بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے ڈی ایس باٹنی کے سیمسٹر امتحانات اب 22 اپریل 2025ء سے منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈیول جلدی جاری کیا جائے گا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 04/08/2025
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ ۾ انسٽيٽيوٽ آف لينگويجز پاران پن...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ میں انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی جانب سے پ...
View Details → 08/28/2025
1024 x 768
SU int’l conference sheds light on teachings of Prophet Muhammad (PBUH)
View Details → 08/28/2025