
سندھالاجی میں کل کتب میلے کی اختتامی تقریب اور "جدید دور میں کتابوں کی اہمیت و افادیت" کے موضوع پر لیکچر منعقد ہوگا
انسٹیٹیوٹ آف سندھالاجی، سندھ یونیورسٹی، جامشورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض لطیف نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کل 16 ستمبر کو صبح 11:00 بجے ادارے کے پیر حسام الدین راشدی آڈیٹوریم میں کتب میلے کی اختتامی تقریب اور لیکچر پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس کی صدارت سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی کریں گے۔ اس موقع پر نامور مصنف و مترجم جاوید راجپر "جدید دور میں کتابوں کی اہمیت و افادیت" کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں وائس چانسلر، کتب میلے کے دوران اپنی خدمات انجام دینے والی سندھالاجی کی ٹیم کو تعریفی اسناد بھی دیں گے۔ ڈائریکٹر نے تمام اہلِ علم کو اس پروقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
Author:
Mrs. Shumaila Solangi
09/15/2025