جامعہ سندھ یونیورسٹی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا، وائس چانسلر کی جانب سے افتتاح، پہلے ہی روز چھ شعبوں کے 35 پی ایچ ڈی اسکالرز سے گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ لیا گیا، پبلک ایڈمنسٹریشن شعبے کے لیے 12 ٹیچنگ اسسٹنٹس سے بھی امتحان لیا گیا

جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو ڈیجیٹل اکیڈیمیا کے نئے دور میں داخل ہو گئی، جب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں جدید ترین کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ ٹیسٹ کی روایتی پیپر بیسڈ ٹیسٹ سے ہٹ کر وائس چانسلر نے کمپیوٹر پر ”انٹر“ کلک کرکے نئے آن لائن ٹیسٹنگ پلیٹ فارم کا باقاعدہ آغاز کیا، جو داخلہ اور بھرتیوں کے امتحانی عمل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر ڈاکٹر آفتاب چانڈیو نے وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی، اس دوران انہوں نے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مستقبل میں مختلف ٹیسٹوں کے طریقہ کار اور اس کی آپریشنل خصوصیات کے بارے میں آگاہی دی۔ نئے سسٹم کی کارکردگی کا فوری طور جائزہ لینے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران چھ مختلف تعلیمی شعبوں جینیٹکس، فریش واٹر بایولاجی اینڈ ایکويٹک سائنس، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز، اکنامکس اور فزیالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے 35 امیدواروں نے کمپیوٹر کے ذریعے یونیورسٹی کا گریجوئیٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ (گیٹ) سبجیکٹ ٹیسٹ کامیابی سے دیا۔ تاہم پبلک ایڈمنسٹریشن شعبے میں ٹیچنگ اسسٹنٹس کی بھرتیوں کے لیے بھی 12 امیدواروں نے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے ذاتی طور امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نئے سی بی ٹی سسٹم پر کامیابی سے عملدرآمد ہونے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اسے یونیورسٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ پی وی سی مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالوسیم شیخ، پروفیسر امید علی رند، پروفیسر رفیق ملاح، عبدالرحمان نانگراج و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/21/2025
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیا، بے ز...
View Details → 11/21/2025
1024 x 768
جامعہ سندھ یونیورسٹی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم مت...
View Details → 11/21/2025
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ڪمپيوٽر بيسڊ ٽيسٽنگ سسٽم متعارف ڪر...
View Details → 11/21/2025