جامعہ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران انتظامی و تدریسی شعبوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان

 جامعہ سندھ جامشورو کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران انتظامی و تدریسی شعبوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ سندھ ساجد قیوم میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انتظامی شعبوں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا دو بجے تک دفتر کا وقت ہوگا، تاہم بروز جمعہ صبح 8 بجے سے دوپہر سوا بارہ بجے تک آفس کا وقت ہوگا۔ اسی طرح تدریسی شعبوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہونگے، جبکہ بروز جمعہ تدریسی شعبے صبح 8 بجے کھلیں گے اور سوا بارہ بجے بند ہونگے۔ دوسری جانب سے شام کی شفٹ کا وقت دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، تاہم اس دوران دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 02/19/2026
Announcements
1024 x 768
جامعہ سندھ کے ڈین فیکلٹی آرٹس ڈاکٹر محمد خان سانگ...
View Details → 02/19/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران انتظامی و ت...
View Details → 02/19/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي فئڪلٽي آف آرٽس جي ڊين ڊاڪٽر مح...
View Details → 02/19/2026