سندھ یونیورسٹی کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے سندھی اور اردو زبانوں میں نعت کے مقابلے، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالستار شاہ نے صدارت کی، سندھی نعت کیٹیگری میں وقار احمد، مہوش اور شاہانہ خاصخیلی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، اردو نعت کی کیٹیگری میں غلام مصطفیٰ پہلی، ماہ نور دوسری اور محمد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی
جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹیگس کی جانب سے دو زبانوں میں نعت کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد مذہبی عقیدت کو فروغ دینا اور طلبہ کو ان کی شاعری اور آواز کی صلاحیتوں کو سندھی اور اردو زبانوں میں دکھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں نے شرکت کی۔ پرو وائس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاہ مہمانِ خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے نعتیہ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی اور عقیدت کی تعریف کی۔ سندھی نعت کی کیٹیگری میں شعبہ زولوجی کے وقار احمد پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی مہوش دوسری اور انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بایولوجی کی شاہانہ خاصخیلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو نعت والی کیٹیگری میں ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے غلام مصطفیٰ پہلی، سینٹر فار فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنس کی ماہ نور دوسری اور انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ کے محمد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز ڈاکٹر محمد صاحبداد اور اردو ڈپارٹمنٹ کی ٹیچنگ اسسٹنٹ مس آنا شیخ نے تقریب میں جج کے طور پر شرکت کی اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس اجوید احمد بھٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مقابلے کے کامیاب انتظام پر منتظمین کی تعریف کی۔ بعد ازاں کامیاب امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعد تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔