چھٹا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن اینڈ ایکسپو 2026ء رواں سال 3 سے 6 مئی تک اسلام آباد میں منعقدہوگا، جامعہ سندھ کے طلباء کو عالمی طلباء کنونشن میں بھرپور شرکت کی دعوت
جامعہ سندھ کے بیورو آف اسٹيگس کی طرف سے طلباء کو چھٹے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن اینڈ ایکسپو 2026ء میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو 3 سے 6 مئی 2026ء تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں بیورو آف اسٹيگس کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اس عالمی سطح کی تقریب میں اپنی قابلیت، تخلیقیت، جدت اور علمی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ طلباء کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبوں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء تک یہ معلومات پہنچائیں، نوٹس بورڈز اور سرکاری سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے سرکیولر جاری کریں اور دلچسپی رکھنے والے طلباء کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے طلباء آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جبکہ متعلقہ شعبوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ رجسٹرڈ طلباء کی فہرست یونیورسٹی انتظامیہ کو بھیجی جائے۔