وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری، ڈائریکٹر اسپورٹس کا مختلف مقامات کا جائزہ

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغۂ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے ہاسٹلز میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسپورٹس اجوید احمد بھٹی نے آج یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹلز میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا، تاکہ طلبہ کو کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا سکیں۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر اسپورٹس نے کہا کہ وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت ہے کہ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کو کھیلوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ انہیں صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بہتر مواقع بھی میسر آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع خاکہ تیار کرکے وائس چانسلر کو پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔

Author: Mrs. Shumaila Solangi 09/18/2026
Announcements
1024 x 768
SU Directorate of Sports plans sports facilities for students’ hostels on VC’s directi...
View Details → 09/18/2026
1024 x 768
وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپ...
View Details → 09/18/2026
1024 x 768
وائيس چانسلرجي خصوصي هدايتن تي ڊائريڪٽوريٽ آف اس...
View Details → 09/18/2026