جامعہ سندھ کی جانب سے اے ڈی آرٹس، اے ڈی کامرس، اے ڈی سائنس، اے ڈی سائنس ہوم اکنامکس اور ایم اے پریویس و فائنل کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 اکتوبر تک توسیع کا اعلان
جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجوں میں مختلف پروگراموں کے اہل امیدواروں کے لیے سالانہ امتحانات 2025ء کے آن لائن امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناظم سالانہ امتحانات سید احسان اللہ راشدی نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مطلع کیا ہے کہ امیدوار 3000 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ 5 اکتوبر 2026ء تک اپنے فارم آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں اے ڈی آرٹس (ریگولر و ایکسٹرنل)، اے ڈی کامرس، اے ڈی سائنس، اے ڈی سائنس (ہوم اکنامکس) ریگولر پارٹ دوم، ایم اے پریویس (فیلوور، امپروور) ایکسٹرنل اور ایم اے (فائنل) ایکسٹرنل پروگرام شامل ہیں، جبکہ متعلقہ کالجوں کو کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی فارم 6 اکتوبر تک جمع کرائیں۔ امتحانی فیس آن لائن بینکنگ کے ذریعے جمع کرانی ہوگی۔ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ مذکورہ توسیع آخری بار کی گئی ہے، اس کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔