جامعہ سندھ میں اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کل سے شروع ہوگا، تمام تیاریاں مکمل، وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری افتتاح کریں گے

 جامعہ سندھ جامشورو میں انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کل 11 نومبر سے شروع ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کل صبح 9 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین میں منعقد ہوگی، جس کے مہمانِ خصوصی جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغۂ امتیاز) ہوں گے، جو فیسٹیول کا افتتاح کریں گے. 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی گرلز و بوائز ٹیموں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج، ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے اور ونرز ٹیموں کو اختتامی تقریب میں ٹرافیوں، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا. 
تین ہفتے جارے رہنے والے اس اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد کھیلوں کے ذریعے طلبہ میں ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت مند اور تعمیری ماحول کو پروان چڑھانا ہے

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/10/2026
Announcements
1024 x 768
SU Students Showcase Entrepreneurial Skills at Expo Featuring Over 50 Business Stalls
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي انسٽيٽيوٽ آف انگلش لينگويج ايÙ...
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹر...
View Details → 11/12/2026