جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر میں انٹرپرینیورشپ ایکسپو منعقد، طلباء کی جانب سے 50 سے زائد کاروباری اسٹالز قائم، وائس چانسلر ڈاکٹر مری نے افتتاح کیا

 جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی جانب سے انٹرپرینیورشپ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغه امتياز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کر کہ ایکسپو کا افتتاح کیا اور طلباء کی جانب سے 50 سے زائد قائم کردہ کاروباری اسٹالز کا دورہ کیا، ان سے بریفنگ لی اور ان کی محنت کو سراہا. اس ایکسپو کا مقصد طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور کاروباری مہارتوں کے اظہار کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ ایکسپو میں انسٹیٹیوٹ کے لینگویج اینڈ لٹریچر، اپلائیڈ لنگوسٹکس اور انگلش لینگویج ٹیچنگ کے پارٹ ٹو طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی محنت، ٹیم ورک اور غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے  طلبہ کی کاوشوں، تخلیقی صلاحیتوں اور متاثر کن پیشکشوں کو سراہا اور کہا کہ ایکسپو میں طلباء کی محنت دیکھ کر انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے، انہوں نے جس محنت، ترتیب اور سجاوٹ کے ساتھ اس ایکسپو میں اسٹال قائم کیے ہیں، اس سے ان کی کاروباری سوچ، ذہانت اور صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں. انہوں نے کہا کہ طلباء کو اگر درست رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکتے ہیں. ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام نہ صرف طلبہ میں بہترین کاروباری سوچ پیدا کرتے ہیں بلکہ اشیاء تیار کرنے، انہیں مارکیٹ میں متعارف کرانے، فروخت کے لیے پیش کرنے اور ان سے منافع حاصل کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے  اس سے ان کا اعتماد بڑھتا ہے۔
اس موقع پر انٹرپرینیورشپ مضمون کے استاد اور ایکسپو میں شامل طلباء کے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی مہیسر نے بتایا کہ انٹرپرینیورشپ مضمون پڑہانے کا مقصد طلباء میں کاروباری سوچ و صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے. طلباء کی جانب سے قائم کردہ اسٹالز ان کے پریکٹیکل ہیں. انہوں نے بتایا کہ اس ایکسپو میں طلبہ کو مختلف کاروباری منصوبے تیار کرنے کے ٹاسک دیے گئے، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی کو بروئے کار لاتے ہوئے کلاس روم میں حاصل کردہ علمی معلومات کو عملی شکل دے سکیں اور نئی مصنوعات اور کاروباری آئیڈیاز متعارف کرا سکیں۔
اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج و لٹریچر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق عمرانی نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے انڈرگریجویٹ ایجوکیشن فریم ورک کے تحت نصاب میں بین الشعبہ جاتی مضامین کی شمولیت کا مقصد طلبہ کو ان کے بنیادی تعلیمی شعبوں کے علاوہ ضروری علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تناظر میں انٹرپرینیورشپ ایک اہم مضمون ہے، جو طلبہ میں جدت طرازی، خود انحصاری، مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور کاروباری سوچ کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس موقع پر فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی، انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ ڈاکٹر غلام علی برڑو، ڈاکٹر سمیرا عمرانی، ڈاکٹر مبارک علی لاشاری، ڈاکٹر فیض محمد بروہی، ڈاکٹر وسیم. ملک اور دیگر بھی موجود تھے. ایکسپو میں طلباء کی جانب سے دیسی کھانوں، فروٹ چاٹ، چھولا چاٹ مصالحوں، گول گپوں، چائے، کافی، آئسکریم، شربتوں، ہاتھ کے ہنر کی اشیاء، کڑھائی والے ملبوسات، چادروں، کتابوں، زیورات، میک اپ کے سامان سمیت مختلف اشیاء کے رعایتی اسٹالز قائم کیے گئے تھے

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/12/2026
Announcements
1024 x 768
SU Students Showcase Entrepreneurial Skills at Expo Featuring Over 50 Business Stalls
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي انسٽيٽيوٽ آف انگلش لينگويج ايÙ...
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹر...
View Details → 11/12/2026