صحت مند اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا اہم کردار، جامعہ سندھ میں اسپورٹس فیسٹیول 2026 کا آغاز، وائس چانسلر، صوبائی سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو نے افتتاح کیا

جامعہ سندھ جامشورو میں انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا افتتاح جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغہ امتیاز)، حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس کے صوبائی سیکریٹری منور علی مہيسر، کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس سلسلے میں جامعہ کے حیدر بخش جتوئی پویلین میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نظم و ضبط، برداشت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے مقابلے کے مثبت جذبے اور ایک دوسرے کے احترام کو فروغ ملتا ہے، اور چیلنجز کا سامنا کرنے کا اعتماد بھی پیدا ہوتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس انٹر ڈپارٹمنٹ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد جامعہ کے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا، صحت مند اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا اور مختلف شعبہ جات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں جامعہ کی تمام فیکلٹیز کے مختلف شعبوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے میں کامیابی خواہ کسی بھی ٹیم کو حاصل ہو، لیکن یہ کامیابی جامعہ سندھ کی ہی تصور کی جائے گی۔ انہوں نے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کو خوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ کے ساتھ ان کے تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔ وائس چانسلر نے بہترین انتظامات کرنے پر جامعہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر غلام علی برڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس بوائز اجوید احمد بھٹی، ڈائریکٹر اسپورٹس گرلز ڈاکٹر زرین میمن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہيسر نے کہا کہ انہوں نے جامعہ سندھ کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے۔ جامشورو میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران انہوں نے جامعہ کے ساتھ دھمال سمیت کئی مشترکہ پروگرام منعقد کیے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ نہ صرف علم و شعور کا مرکز ہے بلکہ ثقافتی، علمی، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی اہم مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل زندگی کا لازمی حصہ ہیں، جن سے تفریح کے ساتھ ساتھ صحت کے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جنوری 2027ء میں حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے جامعہ سندھ میں اسی نوعیت کا ایک اور شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اس فیسٹیول میں طلبہ کی صلاحیتوں اور قابلیت کا مظاہرہ دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کے دور میں جامعہ کے اندر شاندار سرگرمیاں منعقد ہو رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ اور ان کے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی مثبت سرگرمیاں تعلیمی اداروں کی نیک نامی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا طلبہ کو ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر کھیلوں میں حصہ لینے والے مختلف شعبہ جات کے طلبہ کی جانب سے واک پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔ طلبہ نے اپنی اپنی فیکلٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف رنگوں کی خوبصورت اسپورٹس ڈریسز زیب تن کر رکھی تھیں۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر غلام علی برڑو کی جانب سے وائس چانسلر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ وائس چانسلر نے معزز مہمانوں منور علی مہيسر، فیاض حسین عباسی، غضنفر علی قادری، پرو وائس چانسلرز ڈاکٹر عبدالستار شاہ، ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی اور ڈاکٹر انیلا ناز سومرو، رجسٹرار ساجد قیوم میمن، سنڈیکیٹ کے اراکین ڈاکٹر عرفانہ ملاح، ڈاکٹر محمد قاسم نظامانی، ڈاکٹر حمیرہ ہکڑو، ڈاکٹر عبدالرحمان نانگراج،ڈاکٹر محمود الحسن مغل، ڈاکٹر غلام علی برڑو اور دیگر کو یادگاری شیلڈز دیں۔ تقریب میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ڈاکٹر محمد خان سانگی، ڈاکٹر نانک رام، ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو، ڈاکٹر لچھمن داس دھوميجا، ڈاکٹر ناہید کاکا، ڈاکٹر عابدہ صدیقی،ڈاکٹر سردار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر غلام علی برڑو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا. 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبہ جات کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، شطرنج اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ کامیاب ٹیموں کو اختتامی تقریب میں ٹرافیز، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

 

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/11/2026
Announcements
1024 x 768
SU Students Showcase Entrepreneurial Skills at Expo Featuring Over 50 Business Stalls
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي انسٽيٽيوٽ آف انگلش لينگويج ايÙ...
View Details → 11/12/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹر...
View Details → 11/12/2026