جامعہ سندھ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے مشترکہ تعاون سے غذائیت، صحت اور ذیابیطس کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس 16 اور 17 نومبر کو منعقد ہوگی

جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز حیدرآباد کے مشترکہ تعاون سے غذائیت، صحت اور ذیابیطس کے موضوع پر دو روزہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس 16 اور 17 نومبر 2026ء کو منعقد ہوگی، جس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔کانفرنس کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفيسر ڈاکٹر فتح محمد مری (تمغه امتياز) کریں گے. کانفرنس کے آرگنائزرز میں پروفیسر ڈاکٹر ناہید کاکا، پروفیسر ڈاکٹر افشین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن شامل ہیں۔ جب کہ کانفرنس کے معاونین میں پروفیسر ڈاکٹر عمران شیخ اور پروفيسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو شامل ہیں. دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز کی تقریبات جامعہ سندھ کے شہید بینظیر چیئر اینڈ کنونشن سینٹر جامشورو میں منعقد ہوں گی، جبکہ دوسرے روز کی تقریبات انڈس ہوٹل حیدرآباد میں منعقد ہوں گی۔ کانفرنس کے بین الاقوامی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر مظفر خٹک (ملائیشیا)، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ سلیریا (آسٹریلیا)، ڈاکٹر وان ازدی محمد ابوبکر (ملائیشیا)، ڈاکٹر روزلِن عبدالرحمان (ملائیشیا)، پروفیسر ڈاکٹر مختیار بیگ  (جدہ)، ڈاکٹر سید کاشف حسین کاظمی (برطانیہ) اور ڈاکٹر خالد ممتاز (امریکا) شامل ہیں جبکہ ملکی مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ( ملتان)، ڈاکٹر حماد مجید (لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ میمن (جامعہ سندھ)، ڈاکٹر فیروزہ وٹو، ڈاکٹر سلیم میمن، پروفیسر ڈاکٹر تسنیم گل قاضی، اور ڈاکٹر بشریٰ پاٹولی شامل ہیں۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 11/15/2026
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽي ۽ ايشين انسٽيٽيوٽ آف ميڊيڪل سائنسز ...
View Details → 11/15/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ک...
View Details → 11/15/2026
1024 x 768
SU Students Showcase Entrepreneurial Skills at Expo Featuring Over 50 Business Stalls
View Details → 11/12/2026