جامعہ سندھ کا ایم ایس سی پوسٹ گریجویٹ پریویس و فائنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ سندھ کا ایم ایس سی پوسٹ گریجویٹ پریویس و فائنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، پریویس میں 335 امیدواروں میں سے 193 اور فائنل میں مجموعی طور پر 260 امیدواروں میں سے 164 کامیاب قرار، دو طلباءتین سال کیلئے رسٹیکیٹ، ایک ٹرم بیک
 

جامشورو(پریس رلیز) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ غلام مرتضیٰ سیال نے ایم ایس سی (پریویس) اور ایم ایس سی (فائنل) پوسٹ گریجویٹ کے سالانہ امتحانات 2018ءکے نتائج جاری کردیئے ہیں۔امتحانی نتائج کے مطابق ایم ایس سی (پریویس) میں مجموعی طور پر 335 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، جن میں سے 193 کو کامیاب اور 89 کو فیل قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح 10 امیدوار غیر حاضر اور 42 امیدواروں کے تمام پرچے مسترد کیے گے، جبکہ ایک امیدوار کو 3 سال کیلئے رسٹیکیٹ کیا گیا ہے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 57.61 فیصد رہا۔ دوسری جانب ایم ایس سی (فائنل) کے امتحانات میں مجموعی طور پر 260 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 164 کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح 11 امیدواروں کو فرسٹ کلاس، 142 کو سیکنڈ کلاس اور 11 امیدواروں کو تھرڈ کلاس میں پاس کیا گیا ہے۔ امتحان میں 42 امیدواروں کو فیل، 7 کو غیر حاضر اور 18 امیدواروں کے تمام پرچے مسترد بتائے گئے ہیں۔ کنٹرولر کے مطابق ایک امیدوار کو رسٹیکیٹ اور دوسرے کو ٹرم بیک بھی کیا گیا ہے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 63.07 فیصد رہا۔