جامعہ سندھ میں فارماسیوٹکس کے اسکالر کا فائنل پی ایچ ڈی سیمینار میں تھیسز کا کامیاب دفاع، شیخ الجامعہ کی جانب سے مبارکباد و قیمتی مشورے

 جامعہ سندھ جامشورو میں فارماسیوٹکس کے اسکالر آصف علی کا پی ایچ ڈی کا فائنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں انہوں نے اپنی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے اسکالر کو قیمتی مشورے دیتے ہوئے سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ پی ایچ ڈی کا فائنل سیمینار فیکلٹی آف فارمیسی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس کی صدرت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی سے ایکسپرٹ سید فرید الحسن، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالدہ فریال عالمانی، سینئر پروفیسر و سابق ڈین ڈاکٹر عبداللہ دایو، اسکالر کے سپروائیزر ڈاکٹر مدثر اقبال آرائیں، معاون سپروائیزر ڈاکٹر محمد علی گھوٹو و دیگر کئی ٹیچرز، اسکالرز و دوسری جامعات سے پروفیسرز نے شرکت کی۔ اسکالر آصف علی نے ادویات کے استعمال میں سندھ میں پبلک ہیلتھ کیئر ہاسپیٹلز پر اپنی تھیسز پیش کی اور اس کا کامیاب دفاع کیا۔ شیخ الجامعہ نے اسکالر کو قیمتی مشورے دیئے اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر کلہوڑو نے کہا کہ جامعہ سندھ خرچہ کرکے دوسری جامعات سے ایکسپرٹ اس لیے بلاتی ہے تاکہ تھیسز کا معیار بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں کہ جامعہ سندھ میں ایم فل و پی ایچ ڈی کی فیس بڑھائی گئی ہے، لیکن وہ یہ نہیں دیکھتے کہ فیس میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ہونے والے پی ایچ ڈی کے فائنل سیمینارز یا تھیسز ڈفینس کے دوران دوسری جامعات سے معاوضہ پر ایکسپرٹ بلوانے کا مقصد یہ ہے کہ اسکالر کی تھیسز ایوولیوشن کیلئے بیرون ملک جائیں تو ایکسپرٹ مثبت رائے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ میں تحقیق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔