شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کا آئی بی اے کا دورہ، امتحانی عمل کا معائنہ کیا، انتظامات پر مکمل اظہارِ اطمینان، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے آڈیٹوریم و سیمینار لائبریری کی مرمت کا حکم

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا دورہ کیا اور مختلف امتحانی ہالوں میں جا کر وہاں جاری امتحانی عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے آئی بی اے کی عمارت کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے آڈیٹوریم ہال و سیمینار لائبریری کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران مرمت کرانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واش رومز کی حالت بہتر بنانے کے ساتھ طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے مزید 8 واش رومز تعمیر کرنے کیلئے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالستار شاہ کو لیٹر لکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو، ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی، ڈاکٹر فرحان زیب خاصخیلی، سکیورٹی آفیسر اور معروف مصنف و اینکر غلام رسول چانڈیو بھی موجود تھے۔

 

Author: Mrs. Shumaila Solangi 06/08/2023
Announcements
1024 x 768
سنڌ يونيورسٽيءَ جي سينڊيڪيٽ جو 211هون اجلاس، گذريل...
View Details → 01/01/2026
1024 x 768
جامعہ سندھ کی سینڈیکیٹ کا 211واں اجلاس، گزشتہ مالی ...
View Details → 01/01/2026
1024 x 768
SU Syndicate reviews finances, approves previous budget, allows new academic initiatives
View Details → 01/01/2026